ترک صدر رجب طیب اردگان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا۔
اسلام آباد سے سرکاری اعلامیہ کے مطابق ترک صدر نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں اپنی گفتگو میں مسئلہ فلسطین کے جامع اور پائیدار حل پر زور دیا۔