• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قرارداد تیار کر لی۔

پی ٹی آئی ارکان بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی قرارداد اسپیکرقومی اسمبلی کو پیش کریں گے، جس پر 13 ممبران قومی اسمبلی نے دستخط کیے ہیں۔

قرارداد کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر مقدمات ختم کیے جائیں اور انہیں رہا کیا جائے، ان کے مقدمات اور قانون کا غلط استعمال ختم کیا جائے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی، پرویز الہٰی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، صنم جاوید، اعجاز چوہدری اور محمودالرشید کو رہا کیا جائے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات سیاسی ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں، ان پر مقدمات قوم و ملک کے مفاد میں نہیں، عمران ریاض خان اور اسد طور کے خلاف مقدمات ختم کیے جائیں۔

قومی خبریں سے مزید