وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی رہنماؤں میں ملاقات ہوئی ہے۔
محمود اچکزئی سے اسد قیصر، عمر ایوب اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں صدارتی انتخابات سے متعلق مشاورت بھی کی گئی۔
واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔
دوسری جانب محمود خان اچکزئی نے لیاقت بلوچ سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں دوسرا رابطہ کیا۔
اس موقع پر محمود خان اچکزئی نے صدارتی انتخاب کے لیے جماعتِ اسلامی سے حمایت کی دوبارہ درخواست کی۔