• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس اسقاط حمل کے حقوق کو آئین میں شامل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

فرانس اسقاط حمل کے حقوق کو آئین میں شامل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔

فرانسیسی قانون سازوں نے پیلس آف ورسیلز میں پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں فرانس کے آئین میں اسقاط حمل کے حق کو شامل کرنے کے بل کی منظوری دی۔

اس بل کو 72 کے مقابلے 780 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا۔ منظوری کے بعد مشترکہ اجلاس میں شریک تقریباً تمام اراکین نے کافی دیر تک کھڑے رہ کر تالیاں بجائیں۔

امریکا میں عدالتی فیصلوں میں اسقاط حمل کے حقوق کی واپسی کے فیصلے کے بعد خواتین کے حقوق کے کارکنوں نے صدر ایمانوئل میکرون کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید