• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی لبنانی بچی اسرائیلی حملے میں لاپتہ

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی لبنان کی خوبصورت بچی  نایا غازی اسرائیلی حملے کے بعد والد کے ہمراہ لاپتہ ہوگئی ہے۔

لبنان میں اسرائیلی حملوں میں بچوں اور معصوم شہریوں کی شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے، بیروت کی 4 سالہ نایا غازی اسرائیلی حملے میں لاپتا ہوگئی۔

 نایا غازی کی کچھ دنوں قبل ہیئر ڈریسر کے ساتھ وڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

فلسطینی ولاگر نے دعویٰ کیا ہے کہ مشہور ہیئر ڈریسر نے لبنان سے تعلق رکھنے والی 4 سالہ بچی نایا غازی کی ویڈیو بنائی تھی، جو بیروت میں ایک رہائشی عمارت پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے کے بعد ملبے تلے اپنے والد کے ساتھ لاپتہ ہو گئی ہے۔

دوسری جانب آرکیٹیکچر کی تعلیم حاصل کرنے والی مسیٰ کا پورا خاندان بھی بم باری میں مارا گیا، جنوبی لبنان میں والدین اور نوزائیدہ بچہ دنیا سے رخصت ہوگئے۔

رکن اقوام متحدہ دینا بھی بیٹے سمیت ماری گئیں، اپنی بیٹی کو چند گھنٹوں کے لیے چھوڑ کر جانے والا باپ واپسی پر بیٹی کو نہیں پا سکا۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے حزب اللّٰہ کے ساتھ جنگ بندی کے عالمی مطالبات کو مسترد کر دیا ہے اور لبنان پر بمباری کی مہم جاری رکھی ہوئی ہے، جس میں پیر سے اب تک 700 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔

 لبنانی وزیر صحت کے مطابق آج صبح سے کم از کم 25 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کی غزہ پر جنگ میں اب تک کم از کم 41,534 افراد شہید اور 96,092 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں میں اسرائیل میں 1,139 افراد ہلاک اور 200 سے زائد افراد کو قید کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید