• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا حکم کالعدم قرار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے علی امین گنڈاپور کی نظرثانی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل ظہور الحسن اور پراسیکیوٹر محمد سلمان سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل ظہور الحسن نے کہا کہ سرکاری مصروفیات کے باعث علی امین گنڈاپور پیش نہیں ہوسکتے، استثنیٰ دیا جائے۔

علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت نے منظور کر لی۔

وکیل نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسلسل عدم پیشی پر علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروائیں اور ایک مقامی ضامن دیں۔

سیشن عدالت نے کیس واپس ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے سماعت 14 مارچ تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بھارہ کہو میں اسلحہ اور شراب برآمدگی کا کیس درج ہے۔

قومی خبریں سے مزید