• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم، مسلم لیگ ن کے درمیان اہم ملاقات کا امکان

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور مسلم لیگ ن کے درمیان آج اسلام آباد میں اہم ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات وزیراعظم شہباز شریف کے عشائیے سے پہلے متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں صدارتی انتخاب، وزارتوں اور گورنر سندھ کے حوالے سے بات چیت کا امکان ہے۔

کنوینئر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول، مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار کی شرکت کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید