• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

اسلام آباد  (اے پی پی)وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے منگل کو یہاں ملاقات کی ۔ اس سلسلے میں جاری بیان کے مطابق عالمی بینک کے صدر نے وزیر خزانہ کو مالی سال 2016ءکے اختتام پر غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو بلند ترین سطح اور ٹیکسوں کی ریکارڈ وصولی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں حکومت کے اقتصادی اصلاحات پروگرام کی وجہ سے ممکن ہوئی ہیں۔ انہوں نے اصلاحات پروگرام کی مالی معاونت کیلئے ورلڈ بینک اور حکومت پاکستان کے مابین حالیہ معاہدے کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ اس سے شرح نمو کاعمل تیز ہوگا جس پر حکومت کی توجہ مرکوز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی اصلاحات کیلئے وزیر خزانہ کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک اور حکومت پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران باہمی تعاون بہترین رہا۔
تازہ ترین