وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کوووٹ دینے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمٰن اور جے یو آئی کی صوبائی قیادت سے ساتھ دینے کی بات ہوئی ہے۔
کوئٹہ میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران یہ بات کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی سب جماعتوں سے بات کرے گی، آصف زرداری سب کو ساتھ لے کر چلنے کے حق میں ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں کابینہ کی تشکیل سینیٹ کے ضمنی انتخابات کے بعد ہو گی۔
ان مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کر کے کابینہ تشکیل دیں گے، میں وزیرِ اعلیٰ ہوں لیکن میرے والد وزیرِ اعلیٰ نہیں تھے۔
بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومت سازی سے متعلق قائم کمیٹی وزارتوں کا فیصلہ کرے گی۔