ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے پشاور ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ کے مسافر کے سامان سے لگ بھگ 4 کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔
اے ایس ایف کے حکام کے مطابق ایک مسافر شارجہ جانے والی پرواز پر سفر کے لیے پہنچا تھا، جس کے سامان کی تلاشی کے دوران اے ایس ایف کے ماہر عملے نے ایک بیگ کو مشکوک قرار دیا۔
دستی چھان بین کے دوران بیگ کی تہہ میں نہایت مہارت سے چھپائی گئی آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔
اے ایس ایف کے عملے نے 3.90 کلو گرام آئس ہیروئین برآمد کر کے شارجہ اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔