• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثناء جاوید کی شعیب ملک کے ساتھ نئی تصویریں، صارفین کے دلچسپ تبصرے

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام 

پاکستانی معروف ٹی وی و فلم اداکارہ ثناء جاوید نے شوہر، معروف کرکٹر شعیب ملک کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں اس جوڑی کو بے حد جذباتی اور ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان تصویروں میں اس جوڑی کے ہمراہ کرکٹر حسن علی اور محمد انور بھی موجود ہیں۔

ثناء جاوید نے تصویروں کے کیپشن میں کچھ لکھنے کے بجائے صرف تاریخ 7 مارچ 2024ء پر ہی انحصار کیا ہے۔


ان تصویروں کے کیپشن میں ثناء جاوید اور شعیب ملک کو ہنستے ہوئے دیکھ کر اس جوڑی کے مداح جہاں اِنہیں خوش رہنے اور پرسکون زندگی گزارنے کی دعائیں دے رہے ہیں وہیں کچھ صارفین اس جوڑی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع سے متعلق بھی چہ مگوئیاں کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آج کل پاکستان سُپر لیگ 9 کی فرنچائز کراچی کنگز کا حصہ ہیں جبکہ اداکارہ ثناء جاوید کا بھی نجی ٹی وی چینل پر ڈرامہ سیریل آن ایئر ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید