ٹیسٹ کرکٹ میں کرکٹرز کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ میچ کا معاوضہ بڑھانے کا اعلان کر دیا۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے پیغام میں سیکریٹری بھارتی بورڈ جے شاہ نے کہا ہے کہ مجھے ٹیسٹ کرکٹ انسینٹو اسکیم فار سینئر کا اعلان کر کے خوشی ہو رہی ہے، مقصد ایتھلیٹس کو مستحکم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم 2022-23 سے لاگو ہو گی۔
جے شاہ کا کہنا ہے کہ اگر سیزن میں نو ٹیسٹ میچز ہوتے ہیں اور کوئی کھلاڑی پچاس فیصد سے کم ٹیسٹ کھیلتا ہے تو یہ اسکیم لاگو نہیں ہو گی، اگر کھلاڑی 5 یا 6 ٹیسٹ کھیلتا ہے تو اسے 30 لاکھ بھارتی روپے فی میچ اضافی ملیں گے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری نے کہا کہ ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہ ہونے پر 15 لاکھ روپے فی میچ ملیں گے، اگر کھلاڑی 7 یا زیادہ ٹیسٹ کھیلتا ہے تو اسے 45 لاکھ روپے فی میچ ملیں گے، نان پلیئنگ ممبر کو 22.5 لاکھ بھارتی روپے فی میچ ملیں گے۔