• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کی دو جنرل نشستوں پر ضمنی انتخاب: وقار مہدی، عاجز دھامرا، جمیل احمد دستبردار

سینیٹ کی دو جنرل نشستوں پر ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے وقار مہدی، عاجز دھامرا ضمنی انتخاب سے دستبردار ہوگئے۔ 

کراچی سے الیکشن کمیشن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے جمیل احمد بھی سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہوگئے۔ 

سینیٹ کے ضمنی انتخاب پر پیپلز پارٹی کے جام سیف اللّٰہ خان اور محمد اسلم ابڑو امیدوار ہیں۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے نذیر اللّٰہ اور شازیہ سہیل امیدوار ہیں۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق جمعرات 14 مارچ کو سندھ اسمبلی میں پولنگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید