• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبریٰ خان نے گوہر رشید کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے قریبی دوست اور اداکار گوہر رشید کے ساتھ مبینہ تعلقات کے حوالے سے گردشی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

حال ہی میں کبریٰ خان نے ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے ساتھی اداکار گوہر رشید کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی۔

میزبان نے دوران انٹرویو اداکارہ سے سوال کیا کہ کیا آپ پریشان ہوتی ہیں جب لوگ آپ کا نام گوہر رشید سے جوڑتے ہیں یا آپ اسے بس مذاق کی طرح لیتی ہیں؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب مجھے اس کی عادت ہوگئی ہے، گزشتہ 8 برس سے میرے ساتھ ایسا ہو رہا ہے اب مجھے ایسی افواہوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر گوہر اور میرے درمیان رومانوی تعلقات قائم ہوئے تو یہ آپ لوگوں کی وجہ سے ہوگا، آپ لوگوں نے اتنا دباؤ ڈالا ہے لیکن سچ یہ ہی ہے کہ اب کوئی فرق نہیں پڑتا اس لیے جو ، جو بھی کہہ رہا ہے اسے کہنے دو۔

یاد رہے کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان نے فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات کے ساتھ اسکرین شیئر کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید