• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج نے غذائی امداد کیلئے جمع فلسطینیوں پر حملوں میں اضافہ کردیا


رمضان کے دوران اسرائیلی فوج کے غزہ میں غذائی امداد کیلئے جمع فلسطینیوں پر حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

 اسرائیلی فوج نے آج شمالی غزہ میں کھانا لینے کیلئے جمع فلسطینیوں پر ہیلی کاپٹر سے فائرنگ کی جس میں بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، مسلسل فائرنگ کی وجہ سے زخمیوں کو بھی نہیں اٹھایا جا سکا ہے۔

7 اکتوبر سے جاری اسرائیل کی ریاست دہشتگردی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 31 ہزار 490 ہوگئی ہے۔

دوسری طرف اسرائیل نے حماس کا غزہ میں جنگ بندی کا جامع خاکہ غیر حقیقی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

حماس نے آج ثالثوں مصر اور قطر کے ذریعے قیدیوں کے تبادلے کیلئے غزہ میں جنگ بندی کا جامع خاکہ پیش کیا تھا، جس میں اسرائیلی جارحیت روکنا، امداد کی فراہمی، بے گھر فلسطینیوں کی واپسی اور اسرائیلی افواج کا انخلا شامل تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید