• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

طارق رفیع نے ایسٹی ٹینس انڈر11 ٹائٹل جیت لیا

افتتاحی یونین کلب ایسٹی ٹینس چیمپئن شپ کلب کے ہارڈ کورٹس میں اختتام پذیر ہوئی۔ جس میںانڈر 11 سنگلز فائنل طارق رفیع نے قاضی آہان کو شکست دے کر جیت لیا، مردوں کے سنگلز فائنل میں فرحان الطاف نے آفتاب اسماعیل کو انڈر 15فائنل میںشمعون ہدایت نے اسماعیل آفتاب کو لیڈیز سنگلز فائنل میں ایسشل آصف نے تحریم یوسف کو شکست دی۔ 

اس موقع پر فنانس منیجر ایسٹی فار ماشفیق احمد مہمان خصوصی تھے جنہوں نے انعامات تقسیم کئے،اور کہا کہ معاشرے کی بھلائی کیلئے ملک کے نوجوانوں میں زیادہ سے زیادہ جسمانی کھیلوں کی سرگرمیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ 

کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر محمد خالد رحمانی نے ٹینس کو سپورٹ کرنے پر اسپانسر کا شکریہ ادا کیا، پرفارمنس شیلڈ فدا حسین پاکستان کے نمبر ون وہیل چیئر ٹینس پلیئر کو دی گئی۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید