• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق سے ملنے والا پیسہ بھیک نہیں حق ہے‘ لیکر رہیں گے‘ گنڈاپور

ڈیرہ اسماعیل خان (ایجنسیاں)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاق سے ملنے والا پیسہ بھیک نہیں ہماراحق ہے جولیکر رہیں گے‘عمران خان کو ملک کی فکر ہے کہ جو حالات چل رہے ہیں ایسا نہ ہو کہ ہم اس جگہ پر چلے جائیں کہ واپسی کا راستہ نہ ہو‘ملک کے ساتھ جو کچھ کیا گیا انتظار ہے کہ یہ سازشی کب بے نقاب ہوں گے‘اگرمیں عوام کا حق ادا نہیں کر سکتا تو پھر اس کرسی پر بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔اتوارکو میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے کے حقوق سے وفاق انکار نہیں کرسکتا، قومیں قرضوں سے نہیں بنتیں۔ امن و امان میری پہلی ترجیح ہے‘مہنگائی پر کنٹرول کرنا لازمی ہے۔ہم نے اصلاح کرنی ہے اور آگے بڑھنا ہے، اگر ہم انتقام پر لگے رہیں گے تو اصلاح نہیں ہو پائے گی۔

ملک بھر سے سے مزید