• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کی قائمہ و پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل کا کام جاری

اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ و پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل کاکام شروع کر دیا گیا ، پہلے مرحلے میں کمیٹیوں میں ارکان کی نامزدگیاں کی جائیں گی اور ایوان میں ان کی باضابطہ منظوری لی جائے گی ۔ ارکان اسمبلی سے کمیٹیوں سے متعلق ان کی ترجیحات کے بارے میں پوچھ لیا گیا‘ ارکان کے تناسب سے پارلیمانی جماعتوں کو کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ملے گی‘ عدم اتفاق پر پارلیمانی جماعتوں میں کمیٹی کے سربراہوں کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہو گی ۔کشمیر کمیٹی‘پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی قائم ہوں گی اسی طرح ہاؤس کی اپنی بزنس ایڈوائزری و فناس کمیٹیاں بھی قائم ہونگی۔اگلے مرحلے میں کمیٹیوں کے چیئرمینزکا انتخاب ہو گا ۔

ملک بھر سے سے مزید