پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں میزبان کی ذمہ داریاں نبھانے والی آسٹریلوی کرکٹ میزبان ایرن ہالینڈ کے مشرقی لباس میں جلوے جاری ہیں۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ مجھے مشرقی لباس پہن کر فخر محسوس ہوتا ہے۔ میں پہلے مغربی لباس پہنتی تھی تو اس حوالے سے کوئی تجربہ نہیں تھا لیکن جب سے پی ایس ایل سے وابستہ ہوئی اور پاکستانی خواتین کو شلوار قیمص میں دیکھا تو مجھے ان کے لباس نے بہت متاثر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ملبوسات، فیشن اور اسٹائل کے حوالے سے اسپورٹس پریزنٹر زینب عباس نے میری رہنمائی کی اور بتایا کہ مجھ پر کونسا رنگ جچے گا، کونسا اسٹائل اچھا لگے گا اور کونسا سا اچھا برانڈ ہے۔ اس لیے میں جب بھی پاکستان آتی ہوں تو خوب شاپنگ کرتی ہوں۔
ایرن ہالینڈ نے کہا کہ پاکستانی مہمان نواز اور محبت کرنے والے ہیں۔ عروج ممتاز، زنیب، ثناء، مرینہ و دیگر کمنٹیٹرز میری فیملی کا حصہ بن گئے ہیں۔ میں ان کے ساتھ وقت گزارتی ہوں، ہم سب ساتھ گھومتے پھرتے اور خوب انجوائے کرتے ہیں۔