• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات ہارنے والوں سے بھی اخراجات کی تفصیلات طلب

اسلام آباد (آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں شکست کھانے والے امیدواروں سے بھی اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کامیاب امیدوار کے نوٹیفکیشن کے 30 روز کے اندر ہارنے والے امیدواروں کو انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع کروانی ہوتی ہے۔ ہارنے والے امیدوار مقررہ مدت کے اندر ریٹرننگ افسر کے پاس تفصیلات جمع کروائیں۔ ملک میں رواں سال 8فروری کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے پولنگ ہوئی تھی۔

ملک بھر سے سے مزید