• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن، کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی شروع

اسلام آباد (آن لائن) سینیٹ الیکشن کے حوالے سے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی شروع ہوگئی جو آج منگل کو مکمل کرلی گئی جائیگی۔الیکشن کمیشن میں صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک کاغذات کی اسکرونٹی کا عمل ہوگا۔ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 19 مارچ کو مکمل ہوگی۔ پنجاب میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر 28امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔جنرل نشستوں کیلئے 17 ، خواتین کی نشستوں کیلئے 5امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔ ٹیکنوکریٹس اور غیر مسلم کی نشست 3 ، 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ 21 مارچ کو کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر ہوسکیں گی۔ ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے 25مارچ تک صادرکئے جائیں گے۔ 2 اپریل کو پولنگ ہوگی، دیگر اسمبلیوں کی طرح پنجاب اسمبلی لاہور میں بھی صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک پولنگ ہوگی۔

ملک بھر سے سے مزید