• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں دور حکومت میں ٹرانسپورٹ کے منصوبوں میں تاخیر ہوئی، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو جدید ، سستی اور بہترین سفری سہولتیں مہیا کرنے کے منصوبوں پر عمل پیراہیں، نگراں دور حکومت میں ٹرانسپورٹ کے منصوبوں میں تاخیر ہوئی ، وہ پیر کو یہاں آرکائیوز کمپلیکس، کلفٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ اسد قیصر کا لیڈر مختلف مقدمات میں سزا یافتہ ، ملک کے خلاف ہر فورم پر سازش کی ہے ، وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ کراچی میں الیکٹرک بسوں کے مزید2روٹ شروع کئے جارہے ہیں، عید کے بعد میرپور خاص میں بھی شہریوں کے لئے پیپلز بس سروس جیسی جدید ٹرانسپورٹ دی جائے گی، خواتین کے لئے مخصوص پنک بس سروس کی بسوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید