• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصرزیدی کا احفاظ الرحمٰن ایوارڈ کے لیے انتخاب

کراچی (جنگ نیوز ) سینئر صحافی ناصر زیدی کو ہمت و جرأت اور آزادی اظہار رائے پر احفاظ الرحمن ایوارڈ دے نوازا گیا ہے ۔ وہ میڈیا حقوق کے بھی متحرک ہیں ۔ ایک چار رکنی کمیٹی نے ایوارڈ کےلیے احفاظ الرحمن کا انتخاب کیا ۔ ناصر زیدی وہ صحافی ہیں جنہوں نے میڈیا حقوق کےلیے جنرل ضیاء الحق کے دور میں کوڑے کھائے ۔ وہ آزادی اظہار اور پر یس کی آزادی کے لیے ہر جدوجہد میں شریک رہے ۔ 70سال سے زائد عمر کے ہونے کے باوجود پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے صحافیوں کے حقوق کےلیے لڑتے رہے ۔ وہ اخباری کارکنوں کےلیے سٹرکوں پر جدوجہد کے علاوہ عدالتوں میں ان کے حق میں مقدمات لڑتے رہے ہیں ۔ احفاظ الرحمن ایوارڈ صحافی ‘ شاعر ‘ مصنف اور محرک احفاظ الرحمنٰ سے منسوب ہے جسے رحمان خاندان نے اسپانسر کیا ہے ۔ جو سیا سی و ثقافتی آزادی اور تخلیق پر خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید