• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الشفا اسپتال پر حملے میں غزہ کے پولیس چیف میجر جنرل فائق المبوح شہید

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

الشفا اسپتال پر حملے میں غزہ کے پولیس چیف میجر جنرل فائق المبوح شہید ہوگئے۔

اس حوالے سے حماس نے کہا ہے کہ پولیس ڈائریکٹر فائق المبوح غزہ میں خوراک کی منصفانہ تقسیم اور قیام امن کے ذمہ دار تھے، وہ غزہ تک امداد کی آمد یقینی بنانے کیلئے کام کرتے تھے۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فائق المبوح کے قتل کا مقصد غزہ میں امداد کی آمد روکنا ہے، ان کا قتل غزہ میں قحط برقرار رکھنے کی اسرائیلی کوششوں کا ثبوت ہے، ہم پُرعزم ہیں کہ ہمارے لوگ مجرم اسرائیل کے مقابلے میں ثابت قدم ہیں۔

حماس نے کہا ہے کہ دشمن ہمارے درمیان افرا تفری پھیلانے کی اپنی کوشش میں کامیاب نہیں ہوگا، الشفا اسپتال میں کوریج کرنے والے صحافیوں پر صہیونی فوج کے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الشفا اسپتال سے گرفتار صحافیوں کے ساتھ وحشیانہ رویہ منظم صہیونی دہشت گردی ہے، صحافیوں کی گرفتاری کا مقصد اسرائیلی جرائم کو دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھنا ہے۔

حماس کا مزید کہنا ہے کہ اقوام متحدہ، ریڈ کراس اور انسانی حقوق کی تنظیمیں صحافیوں کی رہائی کے لیے کام کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید