• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل9 فائنل: شاداب خان نے میڈل والدہ، ایوارڈ اہلیہ کے حوالے کر دیا


کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سُپر لیگ 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ حریف ٹیم ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئن بن گئی۔

ملتان سلطان کی جانب سے دیا گیا 160 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا۔

واضح رہے کہ یہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا تیسرا پی ایس ایل ٹائٹل ہے۔

پی ایس ایل 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے اس جیت کے بعد فلسطین کے جھنڈے لے کر گراؤنڈ کا چکر لگایا اور اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نسل کشی کا شکار فلسطینیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

پی ایس ایل کے گراؤنڈ سے یہ ویڈیو دنیا بھر میں جہاں شہرت حاصل کر رہی ہے وہیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی اہلیہ اور والدہ کے ہمراہ جیت کا جشن مناتے ایک اور ویڈیو وائرل ہے جس نے کرکٹر کے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پریزنٹیشن کے بعد شاداب خان نے پہلے والدہ سے ملاقات کرتے ہوئے اُنہیں گلے لگایا اور اپنا میڈل پہنایا، بعد ازاں اپنا ایوارڈ اہلیہ کے ہاتھ میں تھما دیا ہے۔

شاداب خان کے اس احسن عمل کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر اُنہیں صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید