• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بطور بولر پرفارم کرتا ہوں تو ٹیم جیتتی ہے، شاداب خان

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے فاتح کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ وہ جب بطور بولر پرفارم کرتے ہیں تو ٹیم جیتتی ہے۔

پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ابتدا میں ناکامی کے باوجود ٹیم کو جیت کا یقین تھا۔

انہوں نے کہا کہ بولنگ کو دوبارہ پہلے جیسا کرنے کیلئے محنت کر رہے ہیں۔

شاداب کا کہنا تھا کہ فلسطین سے اظہار یکجہتی اہم تھی، یہ ہم سب کا مشترکہ پلان تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کا کہنا تھا کہ انہیں احساس تھا کہ مین آف دی ٹورنامنٹ ان کا ہی بنتا تھا۔

شاداب خان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ اوپر کے نمبر پر بہتر کھیل سکتے ہیں، تاہم ٹیم کیلئے جہاں ضرورت ہو وہاں بیٹنگ کرتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید