امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ اس حکومت نے ایک ہی راستہ سیکھا ہے کہ پوری قوم کو فقیر بنا دو۔
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کندھ کوٹ کرم پور پہنچ گئے جہاں انہوں حادثے میں جاں بحق صوبائی رہنما عبدالحفیظ کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک یا دو کلو آٹا دے کر قوم کو راضی کر رہے ہیں۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ سندھ ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہے، گھوٹکی اور شکار پور اغوا برائے تاوان کے مرکز بن گئے ہیں۔