اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے پورے ملک میں عیدالفطر کی 9دن کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا۔ تعطیلات 6اپریل 2024بروز ہفتہ سے 14اپریل 2024بروز اتوار تک ہوں گی تاکہ ترکیے کے ملازمین اور دوسرے لوگ اپنے اپنے علاقوں میں جاکر اپنے خاندانوں کے ساتھ 9 دن گزار سکیں اور تازہ دم ہوکر دوبارہ سے ملک و قوم کی خدمت میں تندہی سے لگ جائیں۔ صدر رجب طیب ایردوان کے طویل چھٹیوں کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ترک قوم نے خوشگوار تاثر کا اظہار کیا۔