متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما نجیب ہارون نے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کردی۔
الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 25 مارچ کو جواب طلب کرلیا۔
وکیل کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مختلف بینکوں کے ساتھ مالی معاملات کے باعث نجیب ہارون کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے۔