کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پرامن پاکستان بین المذاہب برائے انسانی حقوق کے زیراہتمام چیئرمین خلیفہ تسلیم راجپوت اور سردار جمعہ گل متکزئی کی قیادت میں ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے یوم پاکستان کی مناسبت سے مظاہرہ کیا گیا شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے مقررین نے کہا کہ یوم پاکستان قیام پاکستان کے لئے قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے منایا جاتا ہے، ہمیں اس دن عہد کرنا ہوگا کہ متحد ہوکر پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔