• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کی یوم پاکستان کے موقع پر مزار قائد پر حاضری اور فاتحہ خوانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک اندرونی اور بیرونی سازش کا شکار ہے۔بھارت آج تک ہم سے بدلہ لے رہا ہے۔ہماری فورسز کے جوان شہادت کا جذبہ رکھتے ہیں،یہی جذبہ قوم کو بکھرنے نہیں دے گا۔ گورنر سندھ نے گزشتہ روزیوم پاکستان کے موقع پر صوبائی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ بابائے قوم کے مزار پر حاضری دی ۔مزار قائد پہنچنے پر سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن و دیگر اراکین نے گورنر سندھ کا استقبال کیا۔گورنر سندھ نے مزار پر فاتحہ خوانی،پھول رکھے اور ملک کی تعمیر وترقی کے لئے دعا کی۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آزادی کی قدر وہی لوگ کرسکتے ہیں جو آزاد ملک میں رہتے ہیں۔تما م سیاسی اختلافات کو بھلا کر ایک قوم بن جائیں۔آج کا دن رہتی دنیا تک اس لیے یاد رکھا جائے گا کہ آج آزاد مملکت کا خیال پیش کیا گیا تھا۔خواب پورا ہوا آزادی کے ساتھ اپنی زندگی گذار رہے ہیں۔پاکستان زندہ باد کے نعرے کو زندہ رکھنا ہے۔پاکستا ن بھی ترقی کی منزل طرف گامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ روشن مستقبل دیکھ رہا ہوں،فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ایس آئی ایف سی پاکستان کا مستقبل ہے،ترقی پر فخر محسوس کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید