• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کمیشن کی بھارت کو ’خصوصی تشویش کا ملک‘ قرار دینے کی سفارش

نیویارک(نیوز ایجنسیاں)امریکی کمیشن نے بھارت کو انسانی حقوق کے حوالے سے ’خصوصی تشویش کا ملک‘ قرار دینے کی سفارش کردی ،بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر امریکی کانگریس کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں بھارت کو انسانی حقوق کے حوالے سے ’خصوصی تشویش کا ملک‘ قرار دینے کی سفارش کی گئی،ماہرین نے کمیشن کے سامنے گواہی دی کہ بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، اقلیتوں کے خلاف قوانین کا غلط استعمال کیا جاتا ہے،اجلاس میں میڈیا اور انٹرنیٹ پر پابندی سمیت دیگر سنگین خلاف ورزیوں پر بھی گواہی دی گئی۔اجلاس میں ٹام لینٹوس کمیشن کے چیئرمین جیمز پیٹرک میک گورن نے کہا کہ اکثر مسائل کی وجہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بھارت کی سیکولر جمہوریت کو تبدیل کر کے اسے ہندو قوم بنانے کی کوشش ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید