• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب شاہ: زمین کا تنازع، اموات کی تعداد 7 ہو گئی

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

نواب شاہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہو گئی۔

ایس ایچ او پبجو خالد کے مطابق نواب شاہ کے گاؤں حاجی واحد بخش ڈاہری میں فائرنگ سے 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 زخمی ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایچ او کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے و قوع پر پہنچ گئی تھی، مزید تفتیش جاری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے علاقے میں امن قائم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

آئی جی سندھ کے مطابق کشیدہ صورتِ حال کے باعث ضلع میں پولیس الرٹ ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سے رابطہ کیا ہے۔

اُنہوں نے گاؤں حاجی بخش میں پیش آئے واقعے کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے اور دونوں گروپوں کے درمیان واقعے کی انکوائری رپورٹ جلد ارسال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

واضح رہےکہ نواب شاہ میں 2 گروپوں میں تصادم سے 7 افرادجاں بحق اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید