• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوبل وارمنگ سے عالمی سطح پر خوراک کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی بڑھے گی، ماہرین

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

گلوبل وارمنگ سے عالمی سطح پر خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا اور دنیا بھر میں مہنگائی بڑھے گی۔

ماہرین اور یورپی مرکزی بینک نے خبردار کردیا۔ عالمی درجہ حرارت میں اضافے سے خوراک کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کا اثر پوری دنیا خصوصاً ترقی پذیر ممالک پر پڑے گا۔

ماہرین کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گلوبل وارمنگ سے ہیٹ ویو، خشک سالی اور سیلابوں میں اضافہ ہو رہا ہے جو عالمی معیشت کے اہم شعبوں زراعت اور خوراک کی پیداوار پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ عالمی منڈیوں میں خوراک کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے سے خوارک کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کا زیادہ اثر ان ممالک میں ہوگا جو گلوبل وارمنگ سے زیادہ متاثر ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید