پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر کی مینجمنٹ اور ہاکی ٹیم مینجمنٹ کو فارغ کردیا گیا ہے، ایک ہفتے کے اندر نئی منجمنٹ کا اعلان کر دیا جائے گا۔
غیر قانونی اجلاس بلانے پر کراچی ہاکی اسٹیڈیم کی مینجمنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔
صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی نے سیکریٹری رانا مجاہد کے ہمراہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرن وزیر اعظم پاکستان نے انہیں نامزد کیا جبکہ پی ایچ ایف کانگریس نے بھی اُنہیں اعتماد کا ووٹ دیا۔
طارق بگٹی نے کہا کہ لاہور میں بدانتظامی پر ایڈمنسٹریشن کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ کراچی ہاکی اسٹیڈیم کی مینجمنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے، جواب نہیں آیا تو کارروائی کریں گے۔
انکا کہنا تھا کہ ہاکی فیڈریشن کی ای میل ہیک کرنے پر فیڈریشن کے ملازم علی عباس کو نوکری سے برخاست کرکے انکے خلاف ایف آئی آر درج کروادی۔
سیکریٹری رانا مجاہد نے کہا کہ پی ایچ ایف کا ریکارڈ گھر لے جا کر کام کرنے سے دوسروں کی حقیقت پتہ چلتی ہے۔