کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومت کے نامز د پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی نے اعتماد کا ووٹ لے لیا۔ ایک روز قبل کراچی میں شہلا رضا کی سر براہی میں بھی پی ایچ ایف کی صدر منتخب ہوچکی ہیں اس طرح ملک میں دو فیڈر یشن قائم ہوچکی ہے، جمعرات کو اسلام آباد میں پی ایچ ایف کانگریس میں طارق بگٹی کو93میں سے 62ارکان نے ووٹ دیا، اجلاس میں پی ایس بی کی جانب سے نصر اللہ اور پی او اے کی جانب سے رضوان رضی نے بطور آبزرور شرکت کی۔ اجلاس میں تینوں فورسز، پورٹ قاسم، نیشنل بنک، پاکستان واپڈا، اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ، انہوں نے کہا کہ متوازی فیڈریشن بنانے کی کوشش والوں سے پوچھ گچھ کرینگے، صفائی کا ایک موقع دیا جائے گا۔