• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووپی پائی کی لمبی ترین قطار بنانے کا ریکارڈ



امریکی ریاست مین کی ایک بیس بال ٹیم نے مین ووپی پائی (کیک اور بسکٹ کی ایک قسم) کی لمبی ترین قطار کا عالمی ریکارڈ بنادیا۔ 

دا پورٹ لینڈ سی ڈاگس نے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین ووپی پائی فیسٹیول میں یہ ریکارڈ بنایا۔ 

اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ ٹیم نے ریکارڈ بنانے کی کوشش گزشتہ برس جون کے مہینے میں کی تھی لیکن اسے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے سلسلے میں کئی ماہ لگ گئے۔ 

تاہم اب ٹیم کا کہنا ہے کہ انہیں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے باضاطہ طور پر ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ دے دیا گیا ہے۔

ریکارڈ سے متعلق بتایا جارہا کہ ٹیم نے ایک قطار میں 2121 ووپی پائی ایک سیدھی لائن میں جمع کیے۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید