• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال میں جھولا گرگیا،بچوں سمیت40 افرادزخمی

Cradle Fell In Sahiwal 40 Injured Including Children
خبردار،ہوشیار پارکوں کے جھولوں پر بیٹھنے سے پہلے حفاظتی انتظامات کی یقین دہانی کرالیں،ساہیوال کے پارک میں جھولا گرنے سے 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں سے بعض افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں ۔

ساہیوال کے کنعان پارک میں جھولا گرنے سے 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق جھولا درمیان سے ٹوٹ کر 15 فٹ کی بلندی سے گرا۔

زخمیوں کوسول اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔
تازہ ترین