مری میں عیدمنانےکےخواہشمند مرنے مارنے پرتل گئے،3ہزار کی گنجائش والےسیاحتی مقام پر45ہزار گاڑیاں آپہنچیں،پولیس والے ٹریفک کے ساتھ ساتھ سیاحوں کا بلڈ پریشر بھی کنٹرول کرتے رہے، دھینگامشتی پرکئی سرپھرےگرفتارکرلیے گئے۔
ٹریفک کے درہم برہم نظام نے ملکہ کوہسار مری کے عاشقوں کو ایک دوسرے کا رقیب بنادیا،مری میں عید منانےکےخوا ہش مند مرنےمارنےپرتل گئے ، ایک دوسرے پر جوتے،مکے ،لاتیں اور سب چلا دیے ۔
آر پی او راولپنڈی کےمطابق مری سے صبح 9 سے رات 12 بجے تک 50658 گاڑیاں داخل ہوئیں جبکہ صبح 9 سے رات 12 بجے تک مری سے 29876گاڑیاں باہر گئیں ۔
ٹریفک روانی سست ہونے کے باعث ابھی تک سیاح مری آرہے ہیں ،تاہم آرپی اوکادعویٰ ہے کہ سیاحوں کو کسی قسم کی رکاوٹ اوردشواری کا سامنا نہیں ۔