صدر مملکت آصف علی زرداری نے بشام میں چینی باشندوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتیں پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی شانگلہ کے علاقے بشام میں دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی بشام حملے کی مذمت کی۔
ادھر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آئی جی سے بشام میں دہشت گرد حملے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔