• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(پ ر)چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق عوام کو آسان رسائی دینے اور شکایات کی وصولی کے لیے کھلی کچہری کا انعقادہر ماہ کی آخری جمعرات کو نیب بلوچستان کے دفتر واقع کوئٹہ کینٹ میں کیا جاتا ہے اس باربھی کھلی کچہری کا انعقاد نیب آفس واقع گلستان روڈ ، کوئٹہ کینٹ میں جمعرات 28 مارچ 2024 صبح 11 بجےدن تا 3 بجےسہ پہر کیا جا رہا ہے ۔ جس میں ڈائریکٹر جنرل نیب شکایت کنندگان کو بذات خود ملیں گے اور درخواستیں موصول کریں گے۔ واضح رہےکہ نیب کی نئی پالیسی کے مطابق اب نیب گمنام/ فرضی شکایات پر کاروائی نہیں کرے گا۔ صرف ایسی مصدقہ شکایات جو نیب کے دائرہ کار پر پورا اُتر تی ہوں اُن شکایات پرنیب کے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید