• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور: گوٹھ وڈاسمنگ میں گھر سے 3 بچوں کی لاشیں برآمد

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

خیرپور میں گوٹھ وڈاسمنگ میں گھر سے 3 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق بہن بھائی اور کزن کی لاشیں صندوق سے ملیں، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوٹھ وڈاسمنگ میں گھر سے ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرا رہے ہیں، تینوں بچے گزشتہ روز سے لاپتہ تھے، والدین نے آج صبح اطلاع دی۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ گھر والوں نے آج صندوق کھولا تو بچوں کی لاشیں ملیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق بچے کھیلتے ہوئے صندوق میں چھپے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ صندوق کا ڈھکن بند ہونے سے تینوں بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

قومی خبریں سے مزید