• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان کا خودکش حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس

مولانا فضل الرحمان : فوٹو فائل
مولانا فضل الرحمان : فوٹو فائل

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خودکش حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا۔

مولانا فضل الرحمان  چینی سفارتخانہ  پہنچے اور چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ سے ملاقات کی۔

جے یو آئی کے اعلامیے کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے خودکش حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس کیا۔

 مولانا فضل الرحمان اور چینی سفیر کی ملاقات کے دوران امن و امان سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید