عراق، ایران سے گیس درآمد کرے گا، معاہدہ طے پاگیا۔ بغداد سے عراقی وزارت بجلی کے مطابق ایران سے پانچ سال تک گیس درآمد کرنے کا معاہدہ ہوگیا ہے۔
عراقی وزارت بجلی کے مطابق ایران، عراق کو یومیہ 5 کروڑ کیوبک میٹر گیس پانچ سال تک فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔
عراقی وزارت بجلی کے مطابق ایران سے گیس درآمد کر کے عراق بجلی پیدا کرنے کی ضروریات پوری کرے گا۔
عراقی وزارت بجلی کا مزید کہنا ہے کہ معاہدے پر عراق کی جانب سے وزیر بجلی زیاد علی فاضل اور ایران کی جانب سے نیشنل گیس کمپنی کے حکام نے دستخط کئے۔