• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالگرہ پر ثنا جاوید کا شعیب ملک کیلئے خوبصورت پیغام

کولاج فوٹو بشکریہ ثنا جاوید / انسٹاگرام
کولاج فوٹو بشکریہ ثنا جاوید / انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے شوہر کرکٹر شعیب ملک کو اپنی سالگرہ کے موقع پر خوبصورت پیغام دیا ہے۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خوبرو اداکارہ نے اپنی اور شعیب ملک کی تصاویر شیئر کیں۔ 

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثنا جاوید اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں جبکہ شوہر شعیب ملک ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

ثنا نے تصاویر کے علاوہ اپنے پیغام میں تحریر کیا "صرف ہم دو"۔

ساتھ میں انہوں نے شعیب ملک کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اس خوبصورت سالگرہ کے لیے شکریہ۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید