• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستقبل کے چیلنجز کی تیاری، کاکول میں کرکٹرز فٹنس کیمپ شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے قبل پاکستانی کرکٹرز کا فٹنس کیمپ آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ کاکول میں شروع ہوگیا جس 29 کھلاڑی شریک ہیں۔ فٹنس ٹریننگ کیمپ کا معمول کے پی سی بی اور آرمی ٹرینرز نے ترتیب دیا ہے۔ کیمپ کا مقصد پاکستانی کرکٹرز کے فٹنس اور قوت برداشت کو معیاری بنانا اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ا یبٹ آباد میں صبح سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں ہفتے ایبٹ آباد میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہےاور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کیمپ بارش سے متاثر نہیں ہوگا۔ کاکول کیمپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے انڈور سہولیات موجود ہیں۔ بارش کی صورت میں پاکستانی کھلاڑی انڈور میں فزیکل سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ پاکستان آرمی کے تعاون سے منعقدہ ٹریننگ کیمپ 8 اپریل تک جاری رہے گا۔ اس سے قبل آرمی کی زیر نگرانی2016 میں بھی ٹریننگ کرائی گئی تھی۔

اسپورٹس سے مزید