• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیروجھنگی توحید آباد کے چودہ سالہ سدیس پراسرار طورپر لاپتہ

پشاور (نیوز ڈیسک)پشاورکے نواحی علاقہ شیروجھنگی توحید آباد کے چودہ سالہ سدیس پراسرار طورپر لاپتہ ہوگیا متاثرہ بھائی نے مقامی پولیس سٹیشن میں بچے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرالی ہے افتخار ولد حاجی میاں گل سکنہ توحید آباد شیروجھنگی نے تھانہ خزانہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کوبتایاکہ وہ شیر جھنگی توحید آباد کارہائشی ہے اورفردوس پھاٹک کے ساتھ کریانہ سٹور ہے میرا بھائی سیدیس جس کی عمر تقریبا چودہ سال ہے 26 مارچ کو دکان آیا اور دوپہر کے وقت دکان سے واپس گھر آگیا اورپھر گھرسے دو بجے دوپہر نکالا جو ابھی تک واپس گھر نہیں آیا۔
پشاور سے مزید