• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کان کنی سے وابستہ سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کیا جائے، حاجی کبیر کاکڑ

پشاور (لیڈی رپورٹر) کرومائٹ مائننگ کے شعبے سے منسلک حاجی کبیر خان کاکڑ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع باجوڑ میں کان کنی سے وابستہ سرمایہ کارون کو تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ بے خوف وخطر نہ صرف اپنا قانونی کاروبار چلا سکیں بلکہ ٹیکسز کی مد میں قومی خزانے میں اپنا حصہ میں ڈال سکیں ، پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا خاندان 18ویں صدی سے کرومائٹ کان کنی کے پیشے سے وابستہ ہیں ، اپنے اسی خاندانی کاروبار کو آگے بڑھاتے ہوئے ان کے بزرگ محمد یار نے 2005میں حکومت سے باقاعدہ اجازت لیکر ضلع باجوڑ میں کان کنی کا آغاز کیا، اپنے کاروبار کے ذریعے نہ صرف مقامی افراد کے لئے روزگار کا زریعہ پیدا کیا بلکہ حکومتی ٹیکسز کی ادائیگی کے علاوہ اہل علاقہ ، لیز ہولڈرز اور دیگر متعلقہ لوگوں کو ان کا حصہ بھی برابر ادا کرتے رہے،
پشاور سے مزید