• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، ڈاکوؤں نے دو تاجروں سے لاکھوں روپے لوٹ لیے

کراچی( اسٹاف رپورٹر )کورنگی میں ڈاکوؤں نے دو تاجروں سے لاکھوں روپے لوٹ لئے ۔کورنگی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے دونوں وارداتیں انجام دیں ۔کورنگی صنعتی ایریا گودام چورنگی کے قریب تاجر کو 50 لاکھ روپے سے محروم کر دیا گیا۔پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا،ملزمان متین نامی شخص سے 50 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے ۔کورنگی نمبر ساڑھے تین فیملی پارک کے قریب گھارو سے ایا تاجر لٹ گیا ۔متاثرہ شخص گھارو سے موبائل فون کا سامان خریدنے کے لئے کراچی آیا تھا ۔ملزمان تاجر سے 40 ہزار نقدی اور دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعات گذشتہ روز پیش آئے ہیں اور ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید