• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب گھڑیوں کو ایک گھنٹہ آگے کر دیا جائیگا

لندن (سعید نیازی) برطانیہ میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب گھڑیوں میں ایک گھنٹہ آگے کر دیا جائے گا،31مارچ کی شب ایک بجے گھڑیوں میں ایک گھنٹہ آگے کرنے کا مقصد دن کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے۔ تاہم اس اقدام سے 31 مارچ کی شب لوگوں کو ایک گھنٹہ کم نیند کا موقع ملے گا۔ برٹش سمر ٹائم اتوار 27 اکتوبر تک رہے گا جس کے بعد گھڑیوں کو دوبارہ ایک گھنٹہ پیچھے کر دیا جائے گا۔ برطانیہ میں ہر سال موسم بہار اور خزاں کے موقع پر وقت تبدیل کیا جاتا ہے۔ اس تبدیلی سے دن کی طوالت پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔اسمارٹ فون اور کمپیوٹرز وغیرہ میں تو وقت کو تبدیل کرنےکی ضرورت نہیں پڑتی البتہ بیٹری سے چلنے والی گھڑیوں اور مائیکروویوز اور کار میں وقت کو درست کرنا پڑتا ہے۔ وقت کی تبدیلی سے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان فرق 4 گھنٹے رہ جائے گا۔

یورپ سے سے مزید